”فواد حسن فواد نے شہبازشریف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بلکہ ۔۔۔“ عابد شیر علی میدان میں آ گئے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

”فواد حسن فواد نے شہبازشریف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بلکہ ۔۔۔“ عابد شیر ...
”فواد حسن فواد نے شہبازشریف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا بلکہ ۔۔۔“ عابد شیر علی میدان میں آ گئے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتساب عدالت نے شہبازشریف کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے تاہم گزشتہ روز گرفتاری کے بعد چلنے والی فواد حسین فواد کے حوالے سے خبروں پر عابد شیر علی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق عابد شیر علی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد نے شہبازشریف کے خلاف کوئی بیان نہیں دیاہے بلکہ یہ تمام معلومات غلط ہیں اور سیاسی انتقام ہے ، فواد حسن فواد نے تو پلی بارگین کے دستاویزات پر دستخط کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہبازشریف کی گرفتاری کے بعد یہ خبریں منظر عام پر آئیں تھیں کہ فواد حسن فواد نے شہبازشریف کے خلاف تحریر بیان دے دیاہے جس میں انہوں نے کہاہے کہ وہ جو کچھ بھی کرتے رہے ان کے کہنے پر کرتے ہوئے اور انہوں نے از خود کچھ بھی نہیں کیا ۔تاہم اب عابد شیر کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے ۔

مزید : قومی