افضال بھٹی پلاٹ بیچ کر رقم جمع کرائیں،پھر بیرون ملک جا سکتے ہیں،سپریم کورٹ کے سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کیخلاف کیس میں ریمارکس

افضال بھٹی پلاٹ بیچ کر رقم جمع کرائیں،پھر بیرون ملک جا سکتے ہیں،سپریم کورٹ ...
افضال بھٹی پلاٹ بیچ کر رقم جمع کرائیں،پھر بیرون ملک جا سکتے ہیں،سپریم کورٹ کے سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن کیخلاف کیس میں ریمارکس

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سابق کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن افضال بھٹی کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ افضال بھٹی اپنا پلاٹ بیچ کررقم جمع کرائیں ،اس کے بعدبیرون ملک جاسکتے ہیں، مہینوں کی نہیں ہفتوں کی بات کریں، رقم واپسی کیلئے اتنا وقت نہیں دیا جا سکتا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سابق کمشنراوورسیز پاکستانیزکمیشن افضال بھٹی کیخلاف کیس کی سماعت کی،افضال بھٹی نے تنخواہوں کی مدمیں حاصل رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرادی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ڈی جی نیب،افضال بھٹی کے ذمے واجب الادارقم سے انہیں آگاہ کر دیں،افضال بھٹی اپنا پلاٹ بیچ کررقم جمع کرائیں ،اس کے بعدبیرون ملک جاسکتے ہیں، مہینوں کی نہیں ہفتوں کی بات کریں، رقم واپسی کیلئے اتنا وقت نہیں دیا جا سکتا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور