سپریم کورٹ کا حمید لطیف ہسپتال کی سڑک پر پارکنگ ختم کرنے کا حکم
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے حمید لطیف ہسپتال کی سڑک پر پارکنگ ختم کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے حمید لطیف ہسپتال کی پارکنگ اورعمارت سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت کی،ڈی جی ایل ڈی اے نے کہا کہ ہسپتال میں 13منزلہ کمرشل عمارت اورپارکنگ کی ناکافی سہولیات ہیں،1994 میں رہائشی عمارت کاکمرشل استعمال شروع کیاگیا،کمرشلائزیشن پالیسی سے متعلق مسائل کاسامناہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دورے کے دوران ہسپتال کے آپریشن تھیٹرمیں سامان زنگ آلودنظرآیا،ڈاکٹرراشدکایہ معیاررہ گیاکہ وہ 20روپے پارکنگ کے بھی لے رہے ہیں،عدالت کاحمیدلطیف ہسپتال کی سڑک پرپارکنگ ختم کرنےکاحکم دیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کوقانون کے مطابق عمارت کی تعمیرکاجائزہ لینے کاحکم دیدیا۔