نومولود بچے کے ساتھ اس نرس کی تصویر میں ایسی کیا شرمناک ترین چیز ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

نومولود بچے کے ساتھ اس نرس کی تصویر میں ایسی کیا شرمناک ترین چیز ہے کہ ...
نومولود بچے کے ساتھ اس نرس کی تصویر میں ایسی کیا شرمناک ترین چیز ہے کہ انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپاہوگیا

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک)نوجوان نسل میں سوشل میڈیا کی دیوانگی عروج پر ہے۔ کسی کو چھینک بھی آتی ہے تو کشش کرتا ہے فوراً تصویر لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دے۔ تصویر پوسٹ کرنے کی یہ جلدی ایسے ایسے گل گھلا رہی ہے کہ بس انسان دیکھتا ہی رہ جائے۔

ان محترمہ کو دیکھ لیجئے۔ یہ نرس ہیں اور ایک نومولود کی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لئے بے تاب تھیں۔ اس بے تابی میں یہ بھی نہیں دیکھا کہ پیچھے کیا منظر دکھائی دے رہا تھا، اور یہ منظر اب ساری دنیا کے سوشل میڈیا پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ تصویر سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی گئی۔ اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ نرس کے پیچھے نومولود کی والدہ بیڈ پر پڑی ہیں اور ہرگز ایسی حالت میں نہیںہیں کہ کوئی اُن پر نظر ڈالے، کجا یہ کہ اس حال میں اُن کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر ہی پوسٹ کر دی جائے۔ خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد ابھی برہنہ حالت میں ہے، اور اس بے تاب نرس نے تصویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر دی جس بیچاری خاتون بے پردہ حالت میں دکھائی دے رہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس تصویر کو دیکھ کر حیران ہیں، اور اس حیرانی کے کئی پہلو ہیں۔ بھلا اس نرس کو کیا جلدی تھی کہ پیدائش کے فوری بعد بچے کی تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی؟ کیونکر اسے ہوش نہیں کہ پیچھے بچے کی ماں برہنہ حالت میں پڑی ہے؟ اور تصویر بنانے والے کو بھی نظر نہیں آیا کہ پیچھے کا منظر کیا ہے؟ اور شاید سب سے اہم بات یہ کہ ابھی بچے کی پیدائش ہوئی ہے اور اسے جنم دینے والی خاتون بیڈ پر برہنہ پڑی ہے، کیا ایسی حالت میں طبی عملہ اُسے چھوڑ کر کچھ بھی اور کر سکتا ہے؟

مزید : ڈیلی بائیٹس