احتساب عدالت میں پیشی سے واپسی پر شہبازشریف کو دھکے پڑ گئے

احتساب عدالت میں پیشی سے واپسی پر شہبازشریف کو دھکے پڑ گئے
احتساب عدالت میں پیشی سے واپسی پر شہبازشریف کو دھکے پڑ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت میں پیشی سے واپسی پرسابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کودھکے پڑ گئے جس سے ان کے پاﺅں لڑکھڑا گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو سخت سکیورٹی میں بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لایا گیا ،اس موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی،لیگی کارکنوں کی جانب سے قیادت کے حق میں نعرے بازی کی جارہی تھی۔

عدالت نے آشیانہ ہاﺅسنگ سکینڈل میں صدر ن لیگ کو 10روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے میں کردیا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو پولیس کے حصار میں واپس نیب دفترلے جایا گیا اس موقع پر ن لیگ کے کارکنوں نے شدید احتجاج کیا اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ،اسی دوران سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو دھکے پڑگئے جس سے وہ اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکے اور بکتر بند گاڑی کے دروازے کو پکڑکر خودکو سنبھالا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور