خالق داد لک کی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ،انکوائری افسر نے حقائق کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ، احسن جمیل گجر نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میںجواب جمع کرا دیا

خالق داد لک کی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ،انکوائری افسر نے حقائق کو بڑھا چڑھا ...
خالق داد لک کی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ،انکوائری افسر نے حقائق کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ، احسن جمیل گجر نے ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس میںجواب جمع کرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں احسن جمیل گجر نے اپنا جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دست راز احسن جمیل گجر نے سربراہ نیکٹا کی رپورٹ پر سنگین اعتراضات اٹھا ہیں۔ احسن جمیل گجر کی جانب سے جمع کرایا گیا جواب تین صفحات پر مشتمل ہے۔
احسن جمیل گجر نے اپنے لکھے گئے جواب میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ خالق داد لک کی رپورٹ مبہم اور غیر واضح ہے جبکہ انکوائری افسر نے حقائق کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے اور نیکٹا چیئرمین نے بھی ریکارڈ کیے گئے بیانات کو حقائق پر نہیں پرکھا۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے پاس جو بات کی گئی تھی وہ نیک نیتی اور قواعد و ضوابط کے مطابق تھی اور میں نے کسی بھی انتظامی امور میں مداخلت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس کوئی سرکاری یا عوامی عہدہ نہیں ہے اور میں ایک عام شہری ہوں اس لیے میرے خلاف ضابطہ کار کی خلاف ورزی پر انضباطی کارروائی نہیں ہو سکتی۔ میں اپنی اس ملاقات پر پہلے ہی عدالت کے سامنے ندامت کا اظہار کر چکا ہوں۔احسن جمیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میری حد تک ہونے والی عدالتی کارروائی کو ختم کیا جائے کیونکہ ملاقات میں مانیکا خاندان کے ساتھ پولیس رویے پر بات کی گئی تھی جو خاندانی دوست ہونے کی بنا پر کی گئی تاہم میں ملکی قوانین کا احترام کرتا ہوں۔