شہبازشریف کو الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، مذمتی قرارداد جمع

شہبازشریف کو الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، مذمتی قرارداد ...
شہبازشریف کو الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا تو ملک گیر احتجاج ہوگا، مذمتی قرارداد جمع

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) نے شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے شہبازشریف کی گرفتاری کےخلاف مذمتی قرارداد اسمبلی میں جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیب نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا، الیکشن سے قبل گرفتاری نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں، ناکام حکومت کو چلانے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف کو ضمنی الیکشن سے پہلے رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ نیب لاہور نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو طلب کیا تھا جہاں انہیں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے کیس میں باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا جبکہ احتساب عدالت نے اںہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور