سرگودھایونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پرازخودنوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ کا نیب کو لاہور کیمپس کے مالکان سے تحقیقات کا حکم

سرگودھایونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پرازخودنوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ کا نیب ...
سرگودھایونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پرازخودنوٹس کی سماعت،سپریم کورٹ کا نیب کو لاہور کیمپس کے مالکان سے تحقیقات کا حکم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب کو لاہور کیمپس کے مالکان سے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے سرگودھایونیورسٹی کے طلبا کی درخواست پرازخودنوٹس کی سماعت کی،دوران سماعت وی سی سرگودھا یونیورسٹی ڈاکٹر اشتیاق احمد پیش ہوئے،ڈاکٹر اشتیاق احمد نے کہا کہ سرگودھایونیورسٹی کے سب کیمپس بغیرمنظوری کے قائم کیے گئے،پرائیویٹ کیمپس مالکان نے اپنی مرضی سے زیادہ داخلے کیے، وی سی سرگودھا یونیورسٹی نے کہا کہ تعلیم سے فراڈکیاگیا،یہ کیمپس بندہونے چاہئیں،یونیورسٹی کے پرائیویٹ سب کیمپس کاکیس نیب میں چل رہاہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ نیب کہاں ہے، ایچ ای سی کا کیا موقف ہے، وی سی سرگودھا نے کہا کہ پرائیویٹ کیمپس والے استحصال کرتے ہیں، پیسے لوٹے جارہے ہیں، پرائیویٹ کیمپس ختم کریں،ایک دن بھی نہ چلنے دیاجائے،وی سی نے کہا کہ فیصل آباد میں قانون سے ہٹ کرسرگودھایونیورسٹی کے دوکیمپس کھولے گئے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ 27 یونیورسٹیوں نے فرنچائزدےدیں،سیاسی بنیادوں پرکیمپس اپنے لوگوں کوجاری کیے گئے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹرمز بنا لیتے ہیں پیسا بنانے کا میکنزم ختم ہونا چاہیے،ایسی تعلیم کی کوئی ضرورت نہیں ،پڑھنے والانہ پڑھانے والااورڈگری مل جائے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ لگتا ہے سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے معاملے پراچھا کام کیاہے،وی سی سرگودھایونیورسٹی اچھے آدمی لگے انہیں بھی تحقیقات کاحصہ بنائیں،عدالت نے نیب کو لاہور کیمپس کے مالکان سے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور