وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے کی مجموعی اور ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے کی مجموعی اور ...
وزیراعظم سے گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات ، صوبے کی مجموعی اور ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان اس وقت بلوچستان کے دورے پر ہیں جہاں ان سے گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ جام کمال نے ملاقات کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ،اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود ، ترقی اور خوشحالی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، وفاقی حکومت بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔

مزید : قومی