شہبازشریف حوالات میں ، نوازشریف کی ان سے ملاقات کب ہو گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

شہبازشریف حوالات میں ، نوازشریف کی ان سے ملاقات کب ہو گی ؟ تفصیلات سامنے آ ...
شہبازشریف حوالات میں ، نوازشریف کی ان سے ملاقات کب ہو گی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )احتسا ب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو دس روزہ ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیاہے جس کے بعد افسران نے انہیں حوالات میں منتقل کر دیاہے تاہم اب نوازشریف اور شہبازشریف کی ملاقات کی خبریں میڈیا میں گردش کر رہی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نوازشریف کی شہبازشریف سے آج یا کل صبح ملاقات متوقع ہے اور ملاقات ہونے کی صورت میں مریم نواز اور فیملی کے دیگرا فراد بھی ان کے ہمراہ جائیں گے ۔
یاد رہے کہ شہبازشریف گزشتہ روز صاف پانی سکینڈل میں پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے جہاں پر افسران نے ان سے تفتیش کے بجائے ان کے سامنے تین فائلز رکھیں اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف ثبوت موجود ہیں اس لیے ہم آپ کو حراست میں لے رہے ہیں جس کے بعد شہبازشریف کی گاڑی کو واپس بھجو دیا گیا اور آج صبح انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ۔

مزید :

قومی -