30 کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے گوادر پہنچ گئیں، پاکستانیوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

30 کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے گوادر پہنچ گئیں، پاکستانیوں کے لئے سب سے بڑی ...
30 کمپنیاں سرمایہ کاری کے لئے گوادر پہنچ گئیں، پاکستانیوں کے لئے سب سے بڑی خوشخبری آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے سرمایہ کاری منصوبے یعنی سی پیک کے ثمرات عوام تک پہنچنے کا آغاز ہو رہا ہے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اب تک بینکنگ ، ہوٹل ، لاجسٹکس ، فش پروسیسنگ سمیت متعدد صنعتی شعبوں سے کم از کم 30 کمپنیاں گوادر فری کنامک زون میں داخل ہوچکی ہیں جن کی جانب سے مجموعی طور پر تقریباً 47کروڑ ڈالر، یعنی لگ بھگ 58 ارب پاکستانی روپے کی سرمایہ کاری کی جا چکی ہے۔
اخبار پاکستان ٹو ڈے کے مطابق یہ اہم بیان گزشتہ روز گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی کی جانب سے جاری کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ’بیلٹ اور روڈ انیشیٹو‘ کے ذریعے متعدد بین الاقوامی تجارتی کوریڈور آپس میں منسلک ہیں جن میں سے سب سے کامیاب کوریڈور پاک چین اقتصادی راہداری کا ثابت ہوگا۔
گوادر میں پورٹ کولیکشن ، کونیکٹیویٹی، اور پروڈکشن ایریا اب تقریباً تیار ہوچکے ہیں، اور چائنہ اوشن شیپنگ کمپنی سے ہر ہفتے ایک بحری جہاز گوادر کی بندرگاہ پہنچ رہا ہے ۔ گوادر فری زون میں صنعتی پیداوار کا آغاز ہونے کے بعد بحری جہازوں کی آمدو رفت کئی گنا بڑھ جائے گی۔