’ہم آپ سے یہ چیز خریدنا چاہتے ہیں‘ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کو شاندار خوشخبری سنادی

’ہم آپ سے یہ چیز خریدنا چاہتے ہیں‘ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کو ...
’ہم آپ سے یہ چیز خریدنا چاہتے ہیں‘ دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک نے پاکستان کو شاندار خوشخبری سنادی

  

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) کم برآمدات اور بھاری درآمدات پاکستانی معیشت کے بنیادی ترین مسائل میں سے ایک ہے، جس کی وجہ سے ہمارا ملک اربوں ڈالر کے قرضوں کے بوجھ تلے ڈوب چکا ہے۔نئی حکومت کی آمد کے بعد کچھ بہتری کا سفر شروع ہو رہا ہے، جس کی ایک بڑی مثال برادر ملک انڈونیشیا کی جانب سے پاکستان سے لاکھوں ٹن چاول خریدنے کی پیشکش ہے، جس سے ملک کو بھاری زر مبادلہ حاصل ہونے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

اخبار ایکسپریس ٹربیون کے مطابق پاکستان کے لیے انڈونیشیائی سفیر عیوان سیودھی عامری کا کہنا ہے کہ ان کا ملک پاکستان سے اگلے سال یعنی 2019ءمیں دس لاکھ ٹن چاول خریدنے کیلئے بات چیت کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بات گزشتہ روز ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ارکان سے گفتگو کے دوران کہی۔

اس موقع پر انڈونیشیائی سفیر نے مقامی مینو فیکچررز ، برآمد کنندگان اور صنعت کاروں کو 33 ویں ٹریڈ ایکسپو انڈونیشیا میں حصہ لینے کیلئے بھی مدعو کیا، جس کا انعقاد 24 سے 28 اکتوبر کے درمیان ہو رہا ہے۔ اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کا حجم صرف 2.18ارب ڈالر ہے جو بہت کم ہے اور اسے کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید : بزنس /علاقائی /پنجاب /ملتان