وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ میں آرمی چیف سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ میں آرمی چیف سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر ...
وزیر اعظم عمران خان کی کوئٹہ میں آرمی چیف سے ملاقات،سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ جام کمال کا وزراء کے ہمراہ سدرن کمانڈ ہیڈکواٹرز کا دورہ، سپہ سالار نے وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ جام کمال نے وزراء کے ہمراہ سدرن کمانڈ ہیڈکواٹرز کا دورہ کیا، جہاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی، آرمی چیف نے کہا کہ کے پی میں استحکام حاصل کرنے کے بعد ہماری ترجیح بلوچستان ہے، بلوچستان پاکستان کا معاشی اقتصادی مستقبل ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کوششوں سے انشاءاللہ ملک اور صوبے کو صحیح منزل کی جانب گامزن کریں گے، ملک اور صوبہ بلوچستان کی صحیح منزل امن، ترقی اور خوشحالی ہے۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم کو سی پیک پراجیکٹ، پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے منصوبے اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بھی بریفنگ دی گئی۔