’میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مردانہ اعضاءکی تفصیلات اس لئے بتائیں تاکہ۔۔۔‘ امریکی صدر کے ساتھ رات گزارنے کا دعویٰ کرنے والی جسم فروش خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ٹرمپ شرم سے پانی پانی ہوجائے

’میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مردانہ اعضاءکی تفصیلات اس لئے بتائیں تاکہ۔۔۔‘ امریکی ...
’میں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مردانہ اعضاءکی تفصیلات اس لئے بتائیں تاکہ۔۔۔‘ امریکی صدر کے ساتھ رات گزارنے کا دعویٰ کرنے والی جسم فروش خاتون نے ایسی بات کہہ دی کہ ٹرمپ شرم سے پانی پانی ہوجائے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے ساتھ جسمانی تعلقات کا دعویٰ کرنے والی فحش فلموں کی اداکارہ نے اب اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر صدر ٹرمپ شرم سے پانی پانی ہو جائیں۔ میل آن لائن کے مطابق سٹارمی ڈینیئلزکے صدر ٹرمپ کے ساتھ جنسی تعلقات کے دعوے کی صداقت پر جب سوال اٹھائے گئے تو اس نے انتہائی شرمناک اقدام اٹھاتے ہوئے صدر ٹرمپ کے عضو مخصوصہ کی ہیئت تک بتا ڈالی۔

رپورٹ کے مطابق سٹارمی ڈینیئلز نے صدر ٹرمپ کے عضو مخصوصہ کی تفصیلات اپنی نئی کتاب میں بیان کی ہیں۔ گزشتہ روز وہ بی بی سی 2کے شو نیوز نائٹ میں شریک ہوئی جہاں اس سے اس شرمناک اقدام کے متعلق پوچھا گیا تو اس نے بتایا کہ ”میں نے ڈونلڈٹرمپ کے مردانہ عضو کی تفصیلات اس لیے بتائیں تاکہ لوگوں کو میرے دعوے پر یقین آ سکے اور وہ جان سکیں کہ میں سچ بول رہی ہوں۔اس سے میرا مقصد صدر ٹرمپ کی توہین کرنا قطعاً نہیں تھا۔ یہ میری عادت نہیں ہے کہ کسی سے قربت کے لمحات گزاروں اور پھر اس کے متعلق دنیا کو بتا دوں، لیکن یہاں معاملہ اور تھا اس لیے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنے تعلق کو منظرعام پر لے کر آئی۔ “

مزید : بین الاقوامی