’مسلمان مذہبی رہنماؤں کو چاہیے اسرائیل جائیں اور۔۔۔‘ سعودی شہزادے نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا، ہر کوئی دنگ رہ گیا

’مسلمان مذہبی رہنماؤں کو چاہیے اسرائیل جائیں اور۔۔۔‘ سعودی شہزادے نے ...
’مسلمان مذہبی رہنماؤں کو چاہیے اسرائیل جائیں اور۔۔۔‘ سعودی شہزادے نے انتہائی حیران کن اعلان کردیا، ہر کوئی دنگ رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) فلسطین پر غاصبانہ قبضے اور فلسطینیوں پر مظالم کے باعث بیشتر اسلامی ممالک کے اسرائیل کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات نہیں ہیں لیکن اب ایک سعودی شہزادے نے اس حوالے سے ایسی بات کہہ دی ہے کہ ہر مسلمان ششدر رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق شہزادہ محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے کہا ہے کہ ”مسلمان، عیسائی اور یہودی مذہبی رہنماﺅں کو ایک وفد کی شکل میں اسرائیل جانا چاہیے اور یروشلم کا دورہ کرنا چاہیے۔ ان تینوں مذاہب کے ماننے والے تین ابراہیمی عقائد کے ماننے والے ہیں اور یروشلم جانے والا یہ ’امن کا قافلہ‘ تینوں عقائد کی نمائندگی کرے گا۔“
شہزادہ محمد بن عبدالکریم کا کہنا تھا کہ ”اس امن کے قافلے کو اکٹھے یروشلم میں واقع مقدس مقامات پر جانا چاہیے جو تینوں مذاہب کے لیے یکساں مقدس ہیں۔اس وفد کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی اس وفد میں شامل لوگ کسی ایک ملک کی نمائندگی کریں، بلکہ وہ مسلم دنیا، مسیحی دنیا اور یہودی دنیا کی نمائندگی کریں۔اس سے تینوں مذاہب کے ماننے والے کو امن، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام جائے گا۔ اس وفد میں شامل لوگ ہر کسی سے ملیں، یہی صورت ہے کہ ہم اسرائیل اور فلسطین کے تنازعے کے پرامن حل کی تلاش میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔“ واضح رہے کہ شہزادہ محمد بن عبدالکریم سعودی عرب کے شہزادہ ولی عہد محمد بن سلمان کے اتحادی ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -