سوشل میڈیا پر اپنے جہازوں اور ہیروں کی تصاویر لگانے والا سعودی شہزادہ، لیکن جب پولیس نے پکڑا تو دراصل کون نکلا؟ سعودی شہزادہ نہیں بلکہ۔۔۔

سوشل میڈیا پر اپنے جہازوں اور ہیروں کی تصاویر لگانے والا سعودی شہزادہ، لیکن ...
سوشل میڈیا پر اپنے جہازوں اور ہیروں کی تصاویر لگانے والا سعودی شہزادہ، لیکن جب پولیس نے پکڑا تو دراصل کون نکلا؟ سعودی شہزادہ نہیں بلکہ۔۔۔

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوسرباز لوگوں کو لوٹنے کے نت نئے طریقے وضع کرتے ہیں تاکہ آسانی سے اپنے شکار کو دھوکہ دے سکیں۔ تاہم امریکہ میں ایک شخص نے ایسے طریقے سے لوگوں سے اربوں روپے لوٹ لیے کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کے اس 47سالہ انتھونی گیگنیک نامی شخص نے امیر کاروباری افراد کو لوٹنے کے لیے سعودی شہزادے کا ہی روپ دھار لیا۔ اس نے اپنا نام ’سلطان بن خالد السعود‘ رکھا اور امراءکے ساتھ مختلف کاروباری معاہدے کرکے اربوں روپے ہتھیا لیے۔ کچھ عرصہ قبل پولیس نے اسے گرفتارکرکے تفتیش کی تو اس نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 26کاروباری افراد سے 80لاکھ پاو¿نڈ (تقریباً 1ارب 24کروڑ روپے)لوٹنے کا اعتراف کر لیا۔

پولیس کے مطابق یہ نوسرباز انتہائی لگڑری زندگی گزار رہا تھا۔ اس کے پاس فراری اور رولز رائس سمیت کئی مہنگی گاڑیاں، رولیکس کی گھڑیاں اور قیمتی زیورات تھے اور اس نے فشر لینڈ میں چھٹیاں منانے کے لیے ایک لگڑری اپارٹمنٹ بھی خرید رکھا تھا۔ “ امریکی اٹارنی آفس کا کہنا تھا کہ ”انتھونی مختلف ممالک کے امراءکو بتاتا تھا کہ اسے سفارتی استثنیٰ حاصل ہے اور امریکہ محکمہ داخلہ میں اس کے خاص تعلقات ہیں۔ لوگ اس کے ساتھ کاروباری معاہدوں کے علاوہ اسے انتہائی مہنگی پینٹنگز اور زیورات سمیت دیگر قیمتی اشیاءکے تحائف بھی دیتے تھے۔ “

رپورٹ کے مطابق انتھونی کولمبیا کے دارالحکومت بوگوٹا میں پیدا ہوا تھا۔ اس نے ایک انٹرویو میں اعتراف کر رکھا ہے کہ کولمبیا میں وہ اور اس کا بھائی بچپن میں ہی یتیم ہو گئے اور وہ اپنے 3سالہ بھائی کا پیٹ پالنے کے لیے چوریاں کرتا تھا۔ وہ پانچ سال کا تھا جب اسے مردوں کے ساتھ جنسی تعلق کے لیے فروخت کر دیا گیا اور اتنی کم عمری میں اسے پہلی بار بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا۔ پھر امریکی ریاست مشی گن کے ایک جوڑے نے ان دونوں بھائیوں کو گود لے لیا اور ساتھ امریکہ لے آئے۔ اب وہ امریکی شہر میامی میں رہائش پذیر تھا جہاں اس نے اپنے گھر کے باہر نیم پلیٹ پر بھی ’سلطان‘ لکھوا رکھا تھا۔ جب پولیس نے اس کے گھر کی تلاشی لی تو بڑی مقدار میں بزنس کارڈ برآمد ہوئے جو سب اس نے مختلف ناموں سے بنوا رکھے تھے۔اس کے گھر سے جعلی سفارتی لائسنس پلیٹیں، سکیورٹی بیج(Badge)، غیرقانونی کریڈٹ کارڈزلاکھوں ڈالر کی رقم برآمد ہوئی۔ اسے رواں سال اگست میں سزا سنائی جائے گی جو ممکنہ طور پر 10سال قید ہو سکتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس