آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان ہو گیا، کون سے کھلاڑی میدان میں اتریں گے؟ خوشخبری آ گئی
دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق وہاب ریاض کیساتھ میرحمزہ بھی میچ کھیلیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کریں گے جبک دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، محمد حفیظ، اظہر علی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، سرفراز احمد، بلال آصف، یاسر شاہ، محمد عباس، وہاب ریاض اور میر حمزہ شامل ہیں۔
شاداب خان انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے جبکہ اوپننگ میں نئی جوڑی کو آزمائے جانے کا امکان ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق اور محمد حفیظ سے اننگز کا آغاز کرایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے دبئی میں شروع ہو گا اور قومی ٹیم جیت کا عزم لئے میدان میں اترے گی۔