”میں نے ایسا نہیں کیا۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپریم کورٹ کو جواب دیدیا

”میں نے ایسا نہیں کیا۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپریم کورٹ ...
”میں نے ایسا نہیں کیا۔۔۔“ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سپریم کورٹ کو جواب دیدیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خالق دادلک کی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں جواب جمع کروا دیا ہے جس میں انہوں نے سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنے کی تردید کر دی ہے۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے خالق دادلک کی رپورٹ پرجواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا،عثمان بزدار نے ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے میں سیاسی اثرو رسوخ استعمال کرنیکی تردید کر دی،رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے موقف دیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا دفتر کبھی خلاف قانون استعمال نہیں کیا، وزیراعلیٰ پنجاب قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں اورعمل پیرا ہیں،خالق داد لک کی رپورٹ خیالات اورقیاس آرائیوں پرمبنی ہے،رپورٹ اس قابل نہیں کہ اس پرانحصار اوربھروسا کیا جائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور