”نیب نے شہباز شریف کو بلا کر۔۔۔“ مولانا فضل الرحمان نے ایک مرتبہ پھر ’نشانہ‘ باندھ لیا
بہاول پور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ شہبازشریف کوکسی اورکیس میں بلایاگیااورگرفتارکسی اور کیس میں کرلیاگیا ہے،قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی،شہبا زشریف کی گرفتاری پر قومی سطح پر احتجاج کیا جائے گا ۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز‘‘ کے مطابق متحدہ مجلس عمل کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ن لیگ اورجےیوآئی سمیت تمام اپوزیشن پارٹیاں ایک پیج پرہیں ،مسلم لیگ ن کےساتھ آج پہلی بار ایسانہیں ہورہا ہے،قوم تمام چیزوں کو بخوبی سمجھتی ہے،شہبازشریف کوکسی اورکیس میں بلایاگیااورگرفتارکسی اور کیس میں کرلیاگیا ہے،تم مجھ سے پاکستان کی وفاداری نہیں چھین سکتے، سی پیک جیسے اہم منصوبے کو ہمیں بچانا ہے، ایک سازش کے تحت سی پیک کی کمر توڑی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضیا الحق کی طرف سے ذولفقار بھٹو کو پھانسی تک دی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ختم ہو چکی لیکن جب انتخابات ہوئے تو پی پی پی کی حکومت بنی،جو جماعتیں عوام میں ہوتی ہیں ان کی جڑیں آسانی سے نہیں کاٹی جا سکتی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع کرادی ہے،شہباز شریف کی گرفتاری کے مسئلے کو قومی اسمبلی میں لے جا ئیں گے اور بھرپور طریقے سے قومی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،اس سارے معاملے میں اپوزیشن متحد اور ایک پیج پر ہے جبکہ باقی بھی اسی پیج پر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سےمسلم لیگ (ن) کا صفایا نہیں ہوسکا ہے، مشرف کے دور میں بھی تاثر تھا کہ مسلم لیگ ن ختم ہوچکی ہے لیکن اس تاثر کا 2013 کے الیکشن میں صفایا ہو گیا تھا ۔