پشاور، اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،5ملزمان گرفتار

پشاور، اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،5ملزمان گرفتار
پشاور، اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،5ملزمان گرفتار

  

پشاور (صباح نیوز)پشاور میں پولیس نے قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کی3 گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے کلاشنکوف،متعدد پستولیں اور 18 ہزار کارتوس برآمد کرلئے ۔ پولیس کے مطابق قبائلی علاقے سے اسلحہ اور منشیات کو پشاور سمگل کیا جارہا تھا۔پولیس نے ملزمان کی تینوں گاڑیوں کو تحویل میں لیکر تفتیش شروع کردی ، ملزمان کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور