مکڑی کے زہر کے ذریعے کینسر کا علاج

مکڑی کے زہر کے ذریعے کینسر کا علاج
مکڑی کے زہر کے ذریعے کینسر کا علاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)کینسر جیسی خوفناک بیماری کا اول تو علاج دریافت ہونا ایک بڑی بات ہے، اور اس سے بھی بڑھ کر حیرت کی بات یہ کہ ایک زہریلی مکڑی کا زہر کینسر کی ایک خاص قسم کے خاتمے کے لئے امید کی کرن بن گیا ہے۔ آسٹریلیا میں کی گئی ایک انتہائی اہم تحقیق میں یہ حیرتناک انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایک آسٹریلوی مکڑی کا زہر جلد کے کینسر میلانوما کا باعث بننے والے خلیات کو ختم کرسکتا ہے، جبکہ صحت مند خلیات کو اس زہر سے کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔


میل آن لائن کے مطابق یہ تحقیقQIMRبرگوفر میڈیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے سائنسدانوں نے کی ہےَ تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنسدان ڈاکٹر ماریہ اکونوموپلو کا کہنا تھا کہ یہ بات تجربات سے ثابت ہو چکی ہے کہ اس مکڑی کے زہر میں پایا جانے والا پیپٹائڈ کیمیکل صرف کینسر کے خلیات کو نشانہ بناتا ہے، صحت مند خلیات پر اس کا منفی اثر نہیں ہوتا۔
حالیہ تحقیق کے دوران کئے جانے والے تجربات میں پیپٹائڈ کیمیکل مکڑی کے زہر پیدا کرنے والے گلینڈ سے لیا گیا تھا لیکن سائنسدان یہ تحقیق بھی کررہے ہیں کہ آیا یہ کیمیکل مکڑی کے خون سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ دریں اثناءاس پیپٹائڈ کیمیکل کی مصنوعی طریقے سے لیبارٹری میں تیاری کے لئے بھی تحقیق شروع کر دی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -