سعودی عرب میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوانوں کو کیا سزا دی گئی؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

سعودی عرب میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوانوں کو کیا سزا دی گئی؟ جواب ...
سعودی عرب میں ٹریفک اہلکار پر تشدد کرنے والے نوجوانوں کو کیا سزا دی گئی؟ جواب ایسا کہ آپ تصور بھی نہیں کر سکتے

  

جدہ(جی این این)ڈیڑھ برس قبل جدہ کے جنوب مغربی محلے الحمرا میں ٹریفک اہلکار کے ساتھ مار دھاڑ کرنے اور اسے روندنے والے 4افراد کو کوڑے لگانے کی سزا پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ان میں سے ہر ایک کو 1500کوڑے ایک ہفتے تک مختلف اوقات میں لگائے جائیں گے۔ کوڑے الحمرا محلے میں اسی جگہ لگائے جائیں گے جہاں انہوں نے اہلکار کو جبر کا نشانہ بنایا تھا۔ جدہ میں فوجداری کی عدالت نے اس سے قبل دباب سوار 7افراد کو قید اور کوڑوں کی سزا سنائی تھی۔ یہ جدہ کورنیش پر ٹریفک اہلکار کو روندنے کے جرم میں ملوث تھے، ان میں سے 3کا تعلق چاڈ، 2کا یمن اور ایک، ایک کا نائیجریا و سعودی عرب سے تھا۔

مزید : عرب دنیا