وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا
وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کے حوالے سے اب تک کا سب سے بڑا اعلان کر دیا

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے بلوچستان کی کابینہ اور سرداریارمحمدرند کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو بلوچستان جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی،وزیر اعلیٰ نے  بلوچستان کی صورتحال میں ذاتی دلچسپی لینے پر وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا ۔

 نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا کوئٹہ میں اجلاس ہوا،وزیراعظم کوبلوچستان میں سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی،وفاقی وزرا فوادچودھری ، خسرو بختیار، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،وزیرمملکت شہریار آفریدی، معاونین خصوصی نعیم الحق، افتخار درانی نے  بھی اجلاس میں شرکت کی ۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کابینہ کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم کوئی ایساوعدہ نہیں کریں گے جس پر بعد میں معذرت کرناپڑے،وفاق بلوچستان کےساتھ بطور پارٹنر کام کرےگا،سابقہ تجربہ کار حکمرانوں نے ملک کو نقصان پہنچایا،ملک اس وقت مالی مشکلات کاشکار ہے،ہمیں امید ہے کہ ہم اس مشکل سے جلد چھٹکارا پالیں گے،اراکین اسمبلی عوام کےمسائل کےحل کیلیےمؤثرقانون سازی کریں، بلوچستان کو ترقی کےدھارے میں لائیں گے،بلوچستان کی پسماندگی کابخوبی احساس ہے،بلوچستان کودیگرصوبوں کےمساوی ترقی کے یکساں مواقع فراہم کریں گے ۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے سرداریارمحمدرند کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں پارٹی کے امورسے متعلق بات چیت کی گئی ،وزیر اعظم نے کہاکہ سی پیک میں بلوچستان کے تحفظات کاازالہ کیاجائے گا، تجربہ کار سیاستدانوں نے ہی ملک پر قرضے چڑھائے،بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کی ترقی وابستہ ہے،کچھی کینال کی تکمیل سے بلوچستان میں زرعی انقلاب آئے گا،بلوچستان کےقدرتی وسائل کوبروئےکارلاکرغربت وپسماندگی کاخاتمہ ممکن ہے،بلوچستان حکومت کودرپیش مالی بحران کے حل کیلیےوفاق ہر ممکن تعاون کریگا،کوئٹہ میں پانی کی قلت سے نمٹنے کیلیےترجیحی اقدامات کی ضرورت ہے ۔

مزید : قومی