وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس،قبضہ مافیاکیخلاف جاری آپریشن پرپیشرفت کاجائزہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ہے جس میں قبضہ مافیااورتجاوزات کیخلاف جاری آپریشن پرپیشرفت کاجائزہ لیاگیا ہے۔
جیونیوز کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو قبضہ مافیااورتجاوزات کیخلاف جاری آپریشن پرپیشرفت بریفنگ دی گئی جس کے مطابق
250ایکڑسےزائدسرکاری اراضی پرقبضہ ختم کرایاگیا ہے،واگزارکرائی گئی اراضی کی مالیت 7ارب روپےسےزائد ہے،وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کہا ہے کہتجاوزات کیخلاف موثراندازمیں آپریشن جاری رکھاجائے، عام آدمی کواس مہم میں تنگ نہ کیاجائے، قبضہ مافیاکوکسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔