وریندر سہواگ نے پاک بھارت سیریز پر ناقابل یقین بات کہہ دی، بھارتیوں کیلئے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا
دبئی( آن لائن ) سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ امید ہے ہماری حکومت ہمسایہ ملک سے کرکٹ کھیلنے پر جلد بات چیت شروع کرے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق وریندر سہواگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میری فیورٹ ٹیم رہی جس کیخلاف کھیل کر میں ہمیشہ لطف اندوز ہوا، ہر ملک کو ایک دوسرے کیخلاف کھیلتے رہنا چاہیے، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں جب بھی میدان میں مدمقابل آئیں تو ہر کوئی ان میچز کو دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے ہماری حکومت ہمسایہ ملک سے کرکٹ کھیلنے پر جلد بات چیت شروع کرے گی جبکہ بطور کرکٹرز بھی ہم چاہتے ہیں کہ یہ سلسلہ آ گے بڑھے لیکن اس کا تمام تر دارومدار حکومت پر ہے، اگر انھوں نے فیصلہ کرلیا تو پھر باہمی سیریز کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے۔