پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز ٹرافی کی رونمائی ہو گئی، دیکھ کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور آسٹریلیا کےد رمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی دبئی میں کردی گئی ،ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر پاکستانی کپتان سرفراز اور آسٹریلوی کپتان ٹم پین بھی موجود تھے ۔
نجی ٹی وی چینل’ جیونیوز‘ کے مطابقپاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی،ٹرافی کی رونمائی کے بعد پاکستان اور آسٹریلوی کپتانوں نے پریس کانفرنس کی ،سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف کامیابی کےلئے بیٹسمینوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،بیٹسمین جتنا زیادہ اسکور بورڈ پرسجائیں گے ،اتنا ہی بولرز کو فائدہ ہوگا ،آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے سب کو اپنا کھیل دکھانا ہوگا۔
اس موقع پر آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے کہا کہ دبئی کی بیٹنگ پچ کےلئے تیاری کرلی ہے ،ان کے کھلاڑی یو اے ای کی کنڈیشنز میں ایڈجسٹ ہورہے ہیں،موسم گرم ہے لیکن کھلاڑی موسم سے ہم آہنگ ہورہےہیں ،سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے ،پاکستان اے کے خلاف وارم اپ میچ سے کافی مدد ملی ہے ۔