کوئٹہ:بارودی سرنگ کا دھماکا,6 افراد زخمی

کوئٹہ:بارودی سرنگ کا دھماکا,6 افراد زخمی
کوئٹہ:بارودی سرنگ کا دھماکا,6 افراد زخمی

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوہلو کی سب تحصیل گرسنی میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6 افراد زخمی  ہو گئے ہیں ،زخمی افراد کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جیونیوز کے مطابق لیویز نے دھماکے کے بعدعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،زخمیوں ہونے والےافراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقہ میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے ،کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،کوہلو کی سب تحصیل گرسنی میں بارودی سرنگ کا دھماکے کے نتیجہ میں 6 افراد زخمی ہو ئے ہیں جن کا علاج جاری ہے ۔

مزید : جرم و انصاف