”شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔“ اسحاق ڈار بھی میدان میں آ گئے

”شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔“ اسحاق ڈار بھی میدان میں آ گئے
”شہباز شریف کی گرفتاری کا مقصد۔۔۔“ اسحاق ڈار بھی میدان میں آ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی گرفتاری کو ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہبازشریف کی گرفتاری کی مذمت کی،نیب کوحکومت وقت سیاسی انتقام کیلئےاستعمال کررہی ہے، شہبازشریف کے کاموں کی تعریف دنیاکرتی ہے،شہبازشریف کی گرفتاری کو 14 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے تناظر میں بھی دیکھنا ہوگاکیونکہ یہ ان الیکشن کے نتائج پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔

یاد رہے کہ شہبازشریف گزشتہ روز صاف پانی سکینڈل میں پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے جہاں پر افسران نے ان سے تفتیش کے بجائے ان کے سامنے تین فائلز رکھیں اور انہیں بتایا کہ ہمارے پاس آپ کے خلاف ثبوت موجود ہیں اس لیے ہم آپ کو حراست میں لے رہے ہیں جس کے بعد شہبازشریف کی گاڑی کو واپس بھجو دیا گیا اور آج صبح انہیں احتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منطور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا ۔

مزید :

قومی -