انڈونیشیا میں تباہی سے نمٹنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

انڈونیشیا میں تباہی سے نمٹنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ
انڈونیشیا میں تباہی سے نمٹنے کے لیے 50 ملین ڈالر کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

  

نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ انڈونیشیا میں زلزلوں اور سونامی کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کی خاطر 50.5 ملین ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارے نے ایک بیان میں بتایاکہ آئندہ 3 مہینوں تک ایک لاکھ91ہزار افراد کو مدد کی ضرورت ہو گی۔ادھر انڈونیشی حکومت کے مطابق ان قدرتی آفات کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر1600 سے زائد ہو چکی ہے جبکہ ساڑھے 300 کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی اور ریسکیو کارروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔

مزید : بین الاقوامی