شہباز شریف کی گرفتاری پر (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، بڑا مطالبہ کر دیا

شہباز شریف کی گرفتاری پر (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، بڑا مطالبہ کر ...
شہباز شریف کی گرفتاری پر (ن) لیگ نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، بڑا مطالبہ کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے نیب کی جانب سے اپویشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط لکھ دیا جس میں شہباز شریف کی گرفتاری پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی چینل” دنیانیوز“ کے مطابق مسلم لیگ(ن)نے الیکشن کمیشن کوخط لکھ دیا،خط چیئرمین(ن)لیگ راجہ ظفرالحق کی جانب سے بھجوایاگیا،جس میں کہا گیا صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہبازشریف کی گرفتاری قبل ازانتخاب دھاندلی ہے، اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی گرفتاری کاکوئی قانونی جوازنہیں تھا، شہبازشریف کوصاف پانی کیس میں بلاکرآشیانہ کیس میں گرفتارکیاگیاہے ، شہبازشریف پرقومی خزانے کونقصان پہنچانے کاالزام بے بنیادہے، شہبازشریف کی گرفتاری حکومت کی بدنیتی ظاہرکرتی ہے، وزرابیان دےرہے ہیں کہ ابھی مزیدگرفتاریاں ہوں گی، الیکشن کمیشن اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی گرفتاری کانوٹس لے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد