راولپنڈی :سپین پلٹ شخص نے فائرنگ کرکے اپنی 25سالہ بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا

راولپنڈی :سپین پلٹ شخص نے فائرنگ کرکے اپنی 25سالہ بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا
راولپنڈی :سپین پلٹ شخص نے فائرنگ کرکے اپنی 25سالہ بیٹی اور بیوی کو قتل کر دیا

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کی تحصیل کلر سیداں میں سپین پلٹ شخص نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل جبکہ دوسری بیٹی کو زخمی کر دیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل کلر سیداں کی شیخ حسن ریاض کالونی میں طارق بٹ نامی شخص نے اپنے گھر والوں پر فائرنگ کر دی جس سے طارق کی اہلیہ لبنی، پچیس سالہ بیٹی درشہوار موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ تئیس سالہ بیٹی گل شدید زخمی ہوئی جسے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا،اہل محلہ کے مطابق ملزم طارق بٹ کافی عرصے سےسپین میں قیام پذیر تھا اور گزشتہ روز ہی وطن واپس آیاتھا،پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

 

مزید : جرم و انصاف