برطانیہ میں ایک شخص 40 سال سے جھونپڑی میں قید

برطانیہ میں ایک شخص 40 سال سے جھونپڑی میں قید
برطانیہ میں ایک شخص 40 سال سے جھونپڑی میں قید

  

لندن (این این آئی )برطانیہ میں حکومتی عہدیداروں اور عام شہریوں نے ایک شخص کا پتا چلایا ہے جس نے خود کو مسلسل 40 سال سے ایک جھونپڑی میں مقید کر رکھا تھا۔

عرب ٹی وی کے مطابق برطانوی حکام نے مذکورہ شخص کی شناخت نہیں کی تاہم ان کا کہنا تھا جھونپڑی سے نکا لے جانے والے شخص نے مسلسل 40سال اسی جگہ زندگی گزاری، اس جھونپڑی کی لمبائی پونے 2 میٹر6 فٹ اور چوڑائی پونے 2 میٹرہے۔ اس شخص کی عمر 58 سال بتائی جاتی ہے، جب وہ اس جھونپڑی میں آیا تو اس وقت اس کی عمر 18سال تھی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ جھونپڑی شمال مغربی انگلینڈ میں واقع کامبیرا شہر کے نواحی علاقے کارلیسل میں واقع ہے، وہاں سے ملنے والے شخص کو طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ اسے ضروری جسمانی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔تاہم پولیس نے ایک 79 سالہ شخص کو گرفتارکیا ہے جس پر ایک 58 سالہ شخص کو غلام بنانے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی