حکومت نے5 اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں

حکومت نے5 اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں
حکومت نے5 اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے5 اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر دیں،ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی تفصیلات وزارت منصوبہ بندی و ترقی کی جانب سے جاری کی گئیں،حکومتی تبدیلی اور بجٹ میں ترمیمی عمل کے باعث قومی ترقیاتی فنڈز کا اجرا سست روی کا شکار ہوئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نے5 اکتوبر تک ترقیاتی بجٹ سے جاری فنڈز کی تفصیلات جاری کر تے ہوئے کہاکہ 5 اکتوبر تک ترقیاتی منصوبوں کیلیے37ارب 66کروڑروپے جاری ہوئے ،رواں مالی سال کا کل ترقیاتی بجٹ 675 ارب روپے ہے، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 135ارب روپے جاری ہونے چاہیے تھے،مالی سال کی پہلی اور دوسری سہ ماہی میں ترقیاتی فنڈز کا استعمال 20،20 فیصد ہوتا ہے،تیسری اور چوتھی سہ ماہی میں فنڈز کا استعمال 30 فیصد ہو تا ہے۔

رواں مالی سال پانچ اکتوبر تک ایوی ایشن ڈویژن کو 20کروڑ 54لاکھ روپے ،کابینہ ڈویژن کو 20کروڑ 14لاکھ روپے، مواصلات ڈویژن کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2ارب 78کروڑ روپے ،دفاعی پیداوار ڈویژن کو 38کروڑ روپے، وزارت ہاوسنگ کو 66کروڑ 19لاکھ روپے ،آئی ڈی پیز کی بحالی و سیکورٹی کیلئے 79کروڑ 99لاکھ روپے ، وزارت داخلہ کو 2ارب 62 کروڑ روپے اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کو 22کروڑ 62لاکھ روپے،وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کو منصوبوں کیلیے 59ارب 38کروڑ روپے ،پاکستان اٹاملک انرجی کمیشن کے بجلی منصوبوں کیلئے 4ارب73 کروڑ،وزارت منصوبہ بندی کے منصوبوں کے لیے 86 کروڑ 56لاکھ روپے،ریلوے کے لیے 4ارب 17کروڑ روپے، ہائیرایجوکیشن ڈویژن کو 4ارب 60لاکھ روپے ،آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے پونے5 ارب روپے جاری ہوئے،وزارت اطلاعات ،وزارت سیفران ،وزارت مذہبی امور کو کوئی فنڈ جاری نہیں ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد