اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا،بلاول بھٹو زرداری

اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا،بلاول بھٹو زرداری
اپوزیشن لیڈر کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا،بلاول بھٹو زرداری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی گرفتاری،بادی النظرمیں قانون کاجو طریقہ کارہوتا ہے وہ نہیں اپنایا گیا۔

نجی ٹی وی چینل” جیونیوز“ کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ سمجھتا ہوں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی گرفتاری سے اچھا تاثر نہیں گیا،شہبازشریف کی گرفتاری،بادی النظرمیں قانون کاجو طریقہ کارہوتا ہے وہ نہیں اپنایا گیا،مسلم لیگ ن نے اس گرفتاری پر اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دی،اس میں کوئی ایشو نہیں، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث آنا چاہیے، شہید بھٹو کے مقدمے پرپٹیشن تیار کر لی،اگلے ہفتے دائر کروں گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد