اس گاؤں کے مرد اپنے ناخنوں پر لال رنگ کیوں لگا کر پھرتے ہیں؟ وجہ اتنی خوفناک کہ جان کر مردوں کے واقعی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

اس گاؤں کے مرد اپنے ناخنوں پر لال رنگ کیوں لگا کر پھرتے ہیں؟ وجہ اتنی خوفناک ...
اس گاؤں کے مرد اپنے ناخنوں پر لال رنگ کیوں لگا کر پھرتے ہیں؟ وجہ اتنی خوفناک کہ جان کر مردوں کے واقعی رونگٹے کھڑے ہوجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنکاک(نیوز ڈیسک)نیل پالش کا استعمال خواتین تو ساری دنیا میں کرتی ہیں لیکن تھائی لینڈ کے ایک گاؤں میں مرد اپنے ناخنوں کو نیل پالش سے لال کئے پھرتے ہیں۔ یہ کوئی فیشن نہیں ہے بلکہ ان بیچاروں کی جان پر بنی ہوئی ہے۔ موت کا خوف ان کے سروں پر منڈلا رہا ہے اور اپنی جان کے تحفظ کے لئے یہ نیل پالش کا استعمال کر رہے ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق پوہانگ گاؤں میں گزشتہ تین ہفتے کے دوران پانچ جواں سال افراد کی موت ہو چکی ہے۔ یہ سب ایک ہی طرح سے اچانک بے ہوش ہو کر گرے اور دنیا سے رخصت ہو گئے۔ گاؤں والے اس بات کو ماننے کو تیار نہیں یہ طبعی اموات ہیں۔ یہ بات مشہور ہو چکی ہے کہ ایک ڈائن گاؤں کے مردوں کے پیچھے پڑ گئی ہے اور ایک ایک کر کے ان کی جان لے رہی ہے۔
ناگہانی موت سے بچنے کے لئے گاؤں کے ایک بزرگ نے یہ طریقہ بتایا ہے کہ مرد اپنے ناخنوں پر نیل پالش لگائیں تا کہ وہ دیکھنے میں عورتوں جیسے نظر آئیں۔ اب گاؤں کے سارے نوجوان ڈائن سے بچنے کے لئے ناخنوں پر نیل پالش لگا رہے ہیں۔ کچھ تو اتنے ڈر گئے ہیں کہ سرخی پاؤڈر بھی لگا رہے ہیں۔ اب دیکھئے ’ڈائن‘ اس دھوکے میں آتی ہے یا نہیں! 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -