’میری شادی ہونے والی ہے لیکن میں اپنے شوہر کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگانا چاہتی کیونکہ۔۔۔‘ پریشان دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو ہنسی آجائے گی

’میری شادی ہونے والی ہے لیکن میں اپنے شوہر کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگانا ...
’میری شادی ہونے والی ہے لیکن میں اپنے شوہر کا نام اپنے نام کے ساتھ نہیں لگانا چاہتی کیونکہ۔۔۔‘ پریشان دلہن نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو ہنسی آجائے گی

  

برمنگھم(نیوز ڈیسک) شادی کے ایک سو ایک بکھیڑے ہوتے ہیں مگر برطانوی لڑکی شینن کو ایک ایسی مشکل کا سامنا ہے جو شاید ہی کسی دلہن کے سامنے آئی ہو گی۔ اس کے ہونے والے خاوند کا نام بھی شینن ہے۔ بظاہر تو یہ کوئی بڑی بات نہیں لگتی، لیکن ذرا سوچئے کہ اگر یہ لڑکی اپنے نام کے ساتھ اپنے شوہر کا نام لگاتی ہے، جیسا کہ اکثر لڑکیاں شادی کے بعد کرتی ہیں، تو اس کا نام کیا بنے گا۔۔۔ شینن شینن!

بس اسی مسئلے نے شینن کو پریشان کر رکھا ہے۔ وہ اپنے ہونے والے خاوند سے بہت محبت کرتی ہے اور اپنے نام کے ساتھ اُس کا نام لکھنا چاہتی ہے مگر یہ ایک مضحکہ خیز نام بن جائے گا۔ وہ کہتی ہے کہ نو سال سے وہ ایک دوسرے کو جانتے تھے مگر اس ’سنجیدہ مسئلے‘ پر انہوں نے کبھی غور نہیں کیا تھا۔ اب وقت آن پہنچا ہے اور انہیں سرکاری دستاویزات میں اپنے نام لکھوانے ہوں گے تو یہ مشکل فیصلہ کرنا پڑے گا۔ شینن کا کہنا ہے کہ شاید انہیں کوئی بڑا فیصلہ کرنا پڑے گا، یعنی یا تو اُن دونوں میں سے کوئی اپنا نام بدلے، یا پھر وہ زندگی بھر اپنے خاوند کا نام اپنے نام کے ساتھ لگانے سے محروم رہیں۔ شادی سر پر ہے مگر وہ تاحال کسی فیصلے پر نہیں پہنچ پائی ہیں۔ 

مزید : ڈیلی بائیٹس