پہلا ٹیسٹ :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 272 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹیسٹ :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 272 رنز سے شکست دے دی
پہلا ٹیسٹ :بھارت نے ویسٹ انڈیز کو اننگ اور 272 رنز سے شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راج کوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے ٹیسٹ میچز میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرتے ہوئے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو ایک اننگ اور 272 رنز سے ہارا دیا۔
نجی ٹی وی چینل”ہم نیوز“ کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بھارت کے شہر اندور میں کھیلا گیا،ٹاس جیت کربھارتی کپتان ویرات کوہلی نے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا جبکہ اس میچ میں نوجوان بلے باز پرتھوی شا کو ڈیبیو کرایا گیا،بھارت نے اپنی انگز کے آغاز سے ہی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ بھارتی کھلاڑی شا نے ناصرف اپنے کریئر کی پہلی ہی اننگ میں شاندار سنچری کی بلکہ بھارت کے کم عمر ترین سنچری بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا۔ انگز میں شا نے ہی نہیں بلکہ کوہلی اور رویندرا جدیجہ نے بھی سنچری اسکور کی اور اس طرح تین بڑی اننگزکھیل کر میزبان ٹیم 649 رنز کا بڑا سکوربنانے میں کامیاب ہوئی لیکن جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 181 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی،ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی روسٹن چیز 53 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے روی ایشون نے چار بلے باز آوٹ کیے۔
بھارت نے فولو آن امپوز کیا تو بھی کیپو پاول (83) کے علاوہ کوئی ویسٹ انڈین کھلاڑی بھارتی اسپنرز کا سامنا نہ کرسکا اور پوری ٹیم 196 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی تاہم کلدیپ یادو نے تیسری اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،سیریز کا اگلا میچ 12 اکتوبر سے حیدرآباد دکن میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل -