نیب نے نواز شریف کو بھی زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا کام کر دیا کہ شہباز شریف کو یقین نہیں آئے گا

نیب نے نواز شریف کو بھی زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا کام کر دیا کہ شہباز شریف کو ...
نیب نے نواز شریف کو بھی زوردار جھٹکا دیدیا، ایسا کام کر دیا کہ شہباز شریف کو یقین نہیں آئے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی ان کے بھائی شہباز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کردی۔

نجی ٹی وی چینل’’جیونیوز‘‘کے مطابق نواز شریف نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار اپنے بھائی سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور موجودہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملنے کیلئےغیر رسمی درخواست کی تھی،جسے نیب نے مسترد کر دیا ،درخواست منظور ہوجاتی تو نوازشریف، مریم نواز اور خاندان کے دیگر افراد شہباز شریف سے ملاقات کرتے،اب  مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے نیب سے رابطہ کرے گی۔

خیال رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ  سکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں،آشیانہ اقبال ہاؤسنگ  سکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور