شہباز شریف کی گرفتاری،سینیٹ میں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس پیرکو طلب

شہباز شریف کی گرفتاری،سینیٹ میں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس پیرکو ...
شہباز شریف کی گرفتاری،سینیٹ میں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس پیرکو طلب

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد سینیٹ میں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس پیرکو طلب کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق سینیٹ میں مسلم لیگ ن اوراتحادی جماعتوں کا اجلاس پیرکو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے طلب کر لیا ہے ،اجلاس پیر کو دن2 بجے پارلیمنٹ ہاو س میں ہو گا،اجلاس میں شہباز شریف کی گرفتاری اور آیندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی ۔

خیال رہے کہ نیب آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکیم، صاف پانی کیس، اور اربوں روپے کے گھپلوں کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر نامزد ہیں،آشیانہ اقبال ہاوسنگ سکیم میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے قریبی ساتھی اور سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پہلے ہی گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد