غزہ میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 2 فلسطینی شہید
مقبوضہ غزہ(این این آئی)فلسطین کے علاقہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر احتجاج کرنے والے2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 24 سالہ محمود اکرم محمد ابو سمعان سرمیں لگنے سے شہید ہوگیا جبکہ یہ واقعہ مشرقی غزہ میں پیش آیا۔ترجمان نے بتایا کہ سمان کے پیٹ اور سینے میں بھی گولیاں لگیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ایک دوسری کارروائی میں جمعہ کو 14 سالہ حافظ فارس السرساوی سینے میں گولی لگنے سے شہید ہوگیا۔ قابض فوج کی مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 142 افراد زخمی ہوئے۔