’’شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں ۔۔۔‘‘ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر جاتی عمرا میں بیٹھے نواز شریف بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

’’شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں ۔۔۔‘‘ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایسا انکشاف کر ...
’’شہباز شریف نے مسلم لیگ ن میں ۔۔۔‘‘ ڈاکٹر طاہر القادری نے ایسا انکشاف کر دیا کہ سن کر جاتی عمرا میں بیٹھے نواز شریف بھی سوچ میں پڑ جائیں گے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہنوازشریف کے لیے کارکن باہر نکلے اورنہ ہی آج شہبازشریف کے لیے میدان میں آئے، ووٹر اورسپورٹرپیدا کیے جاسکتے ہیں مگر جانیں قربان کرنیوالے باہرکم ہی نکلتے ہیں,شہبازشریف کی گرفتاری پر ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے,تحریک انصاف کے اقتدارمیں آنے میں کہیں نہ کہیں ماڈل ٹاؤن کے شہدا کا خون بھی شامل ہے، تحریک انصاف سے اچھے کی امید ہے، بہت جلد سامنے آجائیگا کہ تحریک انصاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کے لیے کیا کرسکتی ہے؟.

نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“ کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک داکٹر  طاہرالقادری نے نیوزکانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کو دھاندلی کا بانی قرار دیتے ہوئے کہاکہ ن لیگ کو دھاندلی کے حوالے سے شور نہیں مچانا چاہئے کیوں کہ یہ سب آپ کی ایجاد کردہ ہیں,جب تک سپریم کورٹ نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کرتی اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں نے سینوں پرگولیاں کھائیں،جبکہ ہم پی ٹی آئی حکومت کی کامیابی چاہتے ہیں،حکومت کومہنگائی پرقابوپانا چاہیے، خواہش ہے کہ حکومت عوام کی توقعات پرپورااترے، دھاندلی کی بانی(ن)لیگ کوشورنہیں مچاناچاہیے،دھاندلی کی شروعات پاکستان مسلم لیگ ن نے کی لیکن اب وہ دوسروں پر الزمات عائد کر رہی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے دھاندلی سے حکومت بنائی۔ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شہباز شر یف نے ن لیگ میں فارروڈ بلاک بنایا ہوا ہے جو کہ نوا ز شریف کے خلاف ہے ،حکومت نے 100 دن کا جو ایجنڈا دیا تھا اس کے مطابق عوام کو ریلیف دینا چاہیے، یہ وقت حکومتوں کے لیے امتحان ہوتا ہے،امید ہے کہ پنجاب حکومت اپنے چارسال کے وعدے کو نبھائے گی، اب تو ہم نے ان کے کندھوں پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس لیے الیکشن میں امیدوارکھڑے نہ کیے کہ اس سے ن لیگ مخالف ووٹ تقسیم ہوجاتا،حکومت عوام کوکچھ ڈیلیورکرے، عوام کو ریلف ملنا چاہیے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور