طاقتور قبضہ مافیا کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ عثمان بزدار کے اعلان نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

طاقتور قبضہ مافیا کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ عثمان بزدار کے اعلان نے ...
طاقتور قبضہ مافیا کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ عثمان بزدار کے اعلان نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں قبضہ مافیا اورتجاوزات کے خلاف جاری مہم پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کوبتا یا گیا کہ لاہورڈویژن،4اضلاع میں250ایکڑ سے زائد سرکاری اراضی پر قبضہ ختم کرایاگیا،واگزار کرائی گئی اراضی کی مالیت7ارب روپے سے زائد ہے،وزیراعلیٰ نے قبضہ مافیااور تجاوزات کے خلاف جاری مہم پراطمینان کا اظہارکیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قبضہ مافیااورتجاوزات کے خلاف موثر انداز میں آپریشن جاری رکھا جائے،طاقتورقبضہ مافیاکو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے،واگزار کرائی گئی زمین کے بہترین استعمال کے لیے تجاویز پیش کی جائیں،ہرضلع میں انسداد تجاوزات سیل بنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -