اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم

اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم
اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کے لیے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ سے 4،4 اراکین شامل کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی چینل”دنیانیوز“ کے مطابق اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئے 8 رکنی پارلیمانی کمیٹی قائم کر دی گئی جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پارلیمانی کمیٹی میں سینیٹ سے نعمان وزیر، فاروق نائیک، سرفراز بگٹی اور جاوید عباسی شامل کیے گئے ہیں جبکہ قومی اسمبلی سے علی محمد، رانا ثناءاللہ، عاصم نذیر اور پرویز اشرف کمیٹی کے رکن ہوں گے،کمیٹی کے ارکان کا انتخاب دونوں ایوانوں کے قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف نے کیا، پارلیمانی کمیٹی کے ارکان اپنا چیئرمین خود منتخب کریں گے، کمیٹی کا مستقل چیئرمین منتخب کرنے کے بجائے ہر اجلاس کا الگ چیئرمین مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
پارلیمانی کمیٹی تمام ہائیکورٹس اور سپریم کورٹ میں ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کا جائزہ لے گی۔