آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ایسے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جو چھکے مارنا ’ثواب‘ کا کام سمجھتا ہے

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ایسے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جو ...
آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ایسے کھلاڑی کو کپتان بنا دیا جو چھکے مارنا ’ثواب‘ کا کام سمجھتا ہے

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے ایرون فنچ کو  ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے کوچ جسٹس لانگر کا کہنا تھا کہ میں فنچ کے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے پر بہت پر امید ہوں، امید ہے وہ اچھی کارکردگی پیش کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہے کہ فنچ ٹی ٹونٹی میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، اب ٹیسٹ میچ میں ان کی کارکردگی دیکھنی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں جارحانہ بلے بازے کیلئے جانے والے کریس لین انجری سے واپس آگئے ہیں۔ جبکہ ایڈم زامپا بھی آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل ہیں۔یاد رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز 24،26 اور28 اکتوبرکویواے ای میں کھیلے جائیں گے۔

مزید : کھیل