ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کو جہاز سے نیچے اتار دیا، تلاشی کے دوران ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کو جہاز سے نیچے اتار دیا، ...
ایف آئی اے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر افغان شہریوں کو جہاز سے نیچے اتار دیا، تلاشی کے دوران ایسا انکشاف کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

  

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کر کے 2 افغان شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے نجی ایئر لائن کی بیجنگ جانیوالی پرواز سے 2 افغان شہریت کے حامل مسافر آف لوڈ کردیئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق دونوں مسافر بیجنگ کے راستے کینیڈا جارہے تھے۔کاغذات کی جانچ پڑتال پر کینیڈا کا ویزا جعلی پایا گیا تھا۔ جس کے بعد ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد