بھارتی ٹرینوں میں کروڑوں روپے کے تکیوں، چادروں کی چوری میں اضافہ

بھارتی ٹرینوں میں کروڑوں روپے کے تکیوں، چادروں کی چوری میں اضافہ
بھارتی ٹرینوں میں کروڑوں روپے کے تکیوں، چادروں کی چوری میں اضافہ

  

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کی ٹرینوں سے تکیے اور چادریں چوری کرنے کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پچھلے سال ٹرینوں سے 2لاکھ کے قریب تولیے، 81ہزار سے زائد بستر کی چادریں بھی چرالی گئیں، اس کے علاوہ ٹرینوں سے 55 ہزار سے زائد تکیے اور دیگر کئی اشیا بھی چرائی گئیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے۔تاہم ریلوے پولیس نے ٹرین میں چوری کرنے والے مسافروں کی تلاش شروع کردی ہے لیکن تاحال کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی ۔

مزید : بین الاقوامی