بھارت ، افغان اوربھارتی طلبہ کاجھگڑا،350 گرفتار
اترپردیش (صباح نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش کی یونیورسٹی میں افغان اوربھارتی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد پولیس نے 350طالبعلموں کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شاردا یونیورسٹی میں 3 افغان طالبعلموں نے ایک کشمیری طالبعلم کوبھی بدترین تشدد کانشانہ بنایا جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپر وائرل ہوگئی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے واقعہ پر لاپروائی کامظاہرہ کیاجس کیخلاف مظاہرے کیے گئے، بعدا زاں یونیورسٹی (کل )اتوارتک بندکردی گئی ۔دوسری جانب پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جھگڑا کرنے والے 350طالبعلموں کو گرفتار کر لیا ہے۔