مقبوضہ کشمیر میں منی بس 5سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ،13افراد جاں بحق ،17زخمی 

مقبوضہ کشمیر میں منی بس 5سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ،13افراد جاں بحق ،17زخمی 
مقبوضہ کشمیر میں منی بس 5سو فٹ گہری کھائی میں جا گری ،13افراد جاں بحق ،17زخمی 

  

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر کی مرکزی شاہرہ پر ایک منی بس حادثے کی شکار ہوکر 500 فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق جبکہ 17دیگر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو ضلعی ہسپتال رام بن اور جموں کے میڈیکل کالج و ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بانیہال سے ضلع ہیڈکوارٹر رام بن کی طرف جا رہی ایک منی بس کیلا موڑ کے مقام پر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر 500فٹ گہری کھائی میں جاگری، اس بس حادثے میں کم از کم 13 افراد جاں بحق جبکہ 17 دیگر زخمی ہوگئے،زخمیوں کو علاج ومعالجہ کے لئے ضلعی ہسپتال رام بن میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ چند شدید زخمیوں کو ائرلفٹ کرکے جموں کے میڈیکل کالج و ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کیلا موڑ جہاں یہ حادثہ پیش آیا وہ جگہ ضلعی ہیڈکوارٹر رام بن سے محض چار کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی شکار ہونے والی منی بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جبکہ موڑ کاٹتے وقت ڈرائیور بس پر قابو پانے میں ناکام رہا اور بد قسمت بس گہری کھائی میں جا گری۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد