شادی سے انکار پر لڑکی کے بھائی نے وہ کام کر دیا کہ درندے بھی شرما جائیں، جان کر آپ بھی بے حد برہم ہو جائیں گے

شادی سے انکار پر لڑکی کے بھائی نے وہ کام کر دیا کہ درندے بھی شرما جائیں، جان ...
شادی سے انکار پر لڑکی کے بھائی نے وہ کام کر دیا کہ درندے بھی شرما جائیں، جان کر آپ بھی بے حد برہم ہو جائیں گے

  

سرگودھا(این این آئی )سرگودھا ریجن کے علاقہ دریاخان کے گاوں دلیوالہ میں شادی سے انکار پر بھائی نے فائرنگ کرکے بہن کو قتل کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق مقتولہ لڑکی مسرت بی بی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی جبکہ والدین برادری میں کرنا چاہتے تھے جس سے لڑکی نے انکار کر دیا ۔لڑکی کے انکار پر بھائی مشتعل ہوگیا اور بہن کو گولیاں مار دیں ، فائرنگ کے نتیجے میں مسرت بی بی شدید زخمی ہوگئی اور موقع پر ہی دم توڑ گئی۔اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لینے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ، بعد ازاں پولیس نے مقتولہ مسرت بی بی لاش ورثا کے حوالے کردی،تاہم مقتولہ لڑکی کی والدہ نے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج کروادیا ہے اور پولیس مصروف کارروائی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا