چین ،بجلی گھر میں زہریلی گیس کے اخراج سے 5 افراد ہلاک

چین ،بجلی گھر میں زہریلی گیس کے اخراج سے 5 افراد ہلاک
چین ،بجلی گھر میں زہریلی گیس کے اخراج سے 5 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(این این آئی)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے ایک بجلی گھر میں کاربن مونو اکسائیڈ گیس خارج ہونے سے 5 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔
چین کے خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی عہدے داروں نے بتایاکہ تھرمل پاور پلانٹ سے کاربن مونو اکسائیڈ گیس اس وقت خارج ہونا شروع ہوئی جب وہاں کارکن ایک بوائلر کی مرمت کر رہے تھے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پاور پلانٹ کا انتظام جن چوان گروپ لمیٹڈ کے پاس ہے۔زہریلی گیس سے زخمی ہونے والے 15 کارکنوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور صوبائی حکام کا کہناتھا کہ اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔